Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عجیب عشق ہوا ہے مجھے گمان کے ساتھ

شہزاد بیگ

عجیب عشق ہوا ہے مجھے گمان کے ساتھ

شہزاد بیگ

MORE BYشہزاد بیگ

    عجیب عشق ہوا ہے مجھے گمان کے ساتھ

    تمام شہر کو چھانا ہے اس تھکان کے ساتھ

    منافقوں نے مرے ہاتھ باندھ رکھے ہیں

    سو مجھ کو وار بھی کرنا ہے اب زبان کے ساتھ

    اب اچھے لوگ بھی نایاب ہوتے جاتے ہیں

    گزر بسر ہے مری اب تو اپنی جان کے ساتھ

    میں جن کے واسطے رستہ بنانا چاہتا ہوں

    شمار کرتے ہیں مجھ کو بھی وہ چٹان کے ساتھ

    ہر ایک دوست صف دشمناں میں شامل ہے

    جبھی تو بنتی نہیں میری اس جہان کے ساتھ

    مخالفین سے دب کر نہیں رہوں گا میں

    میں سر اٹھا کے چلوں گا عجیب شان کے ساتھ

    مری تباہی کا شہزادؔ سوچنے والے

    لگائے بیٹھے ہیں خیمے مرے مکان کے ساتھ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے