عجیب روگ لگایا ہے جان کے پیچھے
عجیب روگ لگایا ہے جان کے پیچھے
پڑا ہوا ہوں اسی بد گمان کے پیچھے
فضول کرتی ہیں سورج سے بے رخی کا گلہ
وہ کھولیاں جو ہیں اونچے مکان کے پیچھے
خود اپنے چاک گریباں کو دیکھتا ہی نہیں
وہ کیسا ملک ہے ہندوستان کے پیچھے
بہا کے لے گئی اپنی قیام گاہ کہاں
جو اک ندی تھی ہمارے مکان کے پیچھے
نظر سے اہل نظر کی چھپی نہیں ہیں سہیلؔ
جو پستیاں ہیں امیروں کی شان کے پیچھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.