عجیب شام کا منظر دکھائی دیتا ہے
عجیب شام کا منظر دکھائی دیتا ہے
جب آفتاب زمیں پر دکھائی دیتا ہے
مجھے تو نیل گگن کے وراٹ آنگن میں
حسین چاند پہ اک گھر دکھائی دیتا ہے
فلک کا بوجھ مقدر میں جس کے لکھا ہو
اسے تو چاند بھی پتھر دکھائی دیتا ہے
جنہیں بچانا تھا امن و اماں کا شیش محل
انہیں کے ہاتھوں میں پتھر دکھائی دیتا ہے
جسے تلاش کیا آپ نے زمانے میں
مجھے وہ خود ہی کے اندر دکھائی دیتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.