عجیب شے ہے طرح دار بھی تمنا بھی
عجیب شے ہے طرح دار بھی تمنا بھی
رقیب جاں بھی ہے قاتل بھی ہے مسیحا بھی
اداس اداس حریم نگاہ بے منظر
دھواں دھواں خلش رائیگاں سے دنیا بھی
دل و دماغ و نفس تشنگی سے ہیں روشن
اسی کی آگ میں جلتے ہیں شہر و صحرا بھی
وہی ہوائے جہاں تاب معتبر ہے کہ جو
جلا کے چھوڑ گئی ہے چراغ فردا بھی
طلب میں مجھ سے تو لمحہ بھی اک نہیں کٹتا
اسی خمار نے کاٹے ہیں کوہ و دریا بھی
ترے خیال سے خلوت بھی انجمن ہے مجھے
ترے خیال سے ہوں انجمن میں تنہا بھی
فضائے خواب طرب نے جگا دیا مجھ کو
لگی جو آنکھ تو ہونے لگا سویرا بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.