عجیب اس سے تعلق جناب میرا تھا
کسی کے حق میں تھی تعبیر خواب میرا تھا
اداس بھی نہ رہوں میں یہ کیسے ممکن ہے
وہی تو شہر میں اک انتخاب میرا تھا
نہ تھی امید کوئی پھر بھی جستجو میں تری
نہ جانے کیوں دل خانہ خراب میرا تھا
کہیں ملیں گے اندھیرے تو یاد آئے گا
کسی سفر میں کوئی آفتاب میرا تھا
وہ ساری رات رہا کروٹوں کے عالم میں
اٹھا تو جاگتی آنکھوں میں خواب میرا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.