اجنبی تجھ میں آ کر بسا کون ہے
اجنبی تجھ میں آ کر بسا کون ہے
اے دھڑکتے ہوئے دل بتا کون ہے
ڈھونڈنے خود کو میں خود کے اندر گیا
اور دیکھو مجھے یہ ملا کون ہے
کس کی رخصت نے بینائی لے لی مری
میری آنکھوں سے اوجھل ہوا کون ہے
جو بھی ملتا ہے جاتا ہے وہ چھوڑ کر
جانے قسمت میں لکھا ہوا کون ہے
اپنا سر پھوڑتا نہ تو کرتا بھی کیا
مجھ سے پوچھا گیا تھا ترا کون ہے
تو بھی خوش ہے وہاں میں بھی خوش ہوں یہاں
اپنے دونوں میں پھر بے وفا کون ہے
عمر اکیس اور اتنے وحشت زدہ
چھوڑ کر تم کو شافیؔ گیا کون ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.