اکیلے کو بھی آتی ہے ہنسی کیا
اکیلے کو بھی آتی ہے ہنسی کیا
کسی کی یاد نے کی گدگدی کیا
نظر آنے لگے ہر حال میں تم
ہمیں اب کیا اندھیرا روشنی کیا
یہ کم کم رابطہ بھی ختم سمجھوں
یہی ہے آپ کا خط آخری کیا
بنے جب تک نہ سانسوں کا توازن
نچاؤں انگلیوں پر بانسری کیا
وکالت تیرا پیشہ ہے تو بادلؔ
کرے گا جھوٹ کی بھی پیروی کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.