اکیلے پن کا کوئی حل نہیں ملا مجھ کو
اکیلے پن کا کوئی حل نہیں ملا مجھ کو
کسی کا ساتھ مسلسل نہیں ملا مجھ کو
کسی میں عیب زیادہ کسی میں خوبیاں کم
کوئی بھی شخص مکمل نہیں ملا مجھ کو
خود اپنے آنسوؤں سے پاپ دھو لیے میں نے
کہ اس سے شدھ کوئی جل نہیں ملا مجھ کو
جب اس کے شہر میں پہنچا تو ایک اپنے سوا
کوئی بھی آدمی پیدل نہیں ملا مجھ کو
میں سر لیے ہوئے پھرتا رہا مگر دانشؔ
مرے مزاج کا مقتل نہیں ملا مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.