عکس اپنا کبھی بھرپور نہیں دیکھتا میں
عکس اپنا کبھی بھرپور نہیں دیکھتا میں
آئنے میں دل رنجور نہیں دیکھتا میں
حسن آغاز بتاتا ہے نتیجہ مجھ کو
حاصل قصۂ مشہور نہیں دیکھتا میں
غم کے گرتے ہوئے منصب کو اٹھا بھی نہ سکوں
خود کو اس درجہ بھی معذور نہیں دیکھتا میں
لب مقفل تھے جب آنکھوں سے پکارا ہے تجھے
قریۂ جاں سے بہت دور نہیں دیکھتا میں
عمر مخدوش اجالے کی رفاقت کی ہے کم
اس لئے گوشۂ پر نور نہیں دیکھتا میں
جانے کیوں میرے لئے باعث تشویش ہے یہ
دشمن جان کو مسرور نہیں دیکھتا میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.