عکس کو دھندھلا دکھاتا ہو اگر اچھا نہیں
عکس کو دھندھلا دکھاتا ہو اگر اچھا نہیں
چاہے سونے میں جڑا ہو وہ مرر اچھا نہیں
چاٹ جاتا ہے بدن کو رنج دیمک کی طرح
رنج و غم کچھ دن ہے بہتر عمر بھر اچھا نہیں
جو مسافر کو سکوں دینے سے قاصر ہے شجر
کتنے ہی پھل دے مگر ایسا شجر اچھا نہیں
کاٹتا ہے منہ جو چونا ہو زیادہ پان میں
یاد کرنا ہے کرو پر عمر بھر اچھا نہیں
یوں تو سارے ہی کلر الیاسؔ اچھے ہیں مگر
جس کلر کو وہ نہ پہنے وہ کلر اچھا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.