اکثر ساری رات ہوئی ہے
خود سے میری بات ہوئی ہے
بھیگ گئے دونوں کے دامن
بن بادل برسات ہوئی ہے
لانبی پلکوں کے پیچھے سے
دل پر گہری گھات ہوئی ہے
شہر میں آ کر کچھ دن میں ہی
اونچی اس کی ذات ہوئی ہے
میری تیری اس کی اس کی
اپنوں سے ہی مات ہوئی ہے
آنکھیں روئی سی لگتی ہیں
گھر میں کچھ تو بات ہوئی ہے
نیند سے بوجھل ہیں یہ پلکیں
چلئے گھر کو رات ہوئی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.