الگ تم سے ہوا فرقہ ہمارا
الگ تم سے ہوا فرقہ ہمارا
تمہارا تخت اور تختہ ہمارا
ہماری شان و شوکت یاد رکھنا
پلٹ کر آئے گا عرصہ ہمارا
تمہارا نام لکھ کر آ گئے ہیں
بہت اچھا ہوا پرچہ ہمارا
اگر تم دم کرو پلکیں ہماری
نہ ٹوٹے گا کوئی سپنا ہمارا
ہمارے باپ دادہ چاند سے تھے
وہیں پر تھا کہیں قصبہ ہمارا
چلو ہم ہجر کو تقسیم کر لیں
تمہارا نصف اور آدھا ہمارا
ہماری چوٹ ہے صدیوں پرانی
زیادہ زخم ہے گہرا ہمارا
محبت سے بنی مٹی ہماری
نہیں ملتا کہیں لہجہ ہمارا
نیا ماں نے محبت سے سیا تھا
پرانے سوٹ سے بستہ ہمارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.