الم حد سے زیادہ اور خوشی کم
الم حد سے زیادہ اور خوشی کم
میسر ہے مجھے آسودگی کم
جلائے ہیں دیے اپنے لہو سے
نہ ہوگی انجمن میں روشنی کم
یہی کوئے نگاراں ہے یہاں پر
نمائش ہے زیادہ سادگی کم
سنور جائے ہماری زندگانی
جو ہو جائے تمہاری بے رخی کم
غم اتنے بڑھ چکے ہیں زندگی میں
مرے ہونٹوں پہ آتی ہے ہنسی کم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.