الم میں شاد ہو کر دیکھتے ہیں
الم میں شاد ہو کر دیکھتے ہیں
ذرا آزاد ہو کر دیکھتے ہیں
حسد ہے ان کو خوشحالی سے میری
چلو برباد ہو کر دیکھتے ہیں
جہاں پہ جان کو خطرہ بہت ہے
وہیں آباد ہو کر دیکھتے ہیں
ضروری ہے نہیں مل جائے شیریں
مگر فرہاد ہو کر دیکھتے ہیں
اگرچہ خون میں ان کے ستم ہے
ہمیں فولاد ہو کر دیکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.