الفاظ کو ہے دل میں اتر جانے کی عادت
الفاظ کو ہے دل میں اتر جانے کی عادت
جس طرح مسافر کو ہے گھر جانے کی عادت
رستے میں کھڑے ہو کے سنور جانے کی عادت
چہرے کو بھی کچھ اور نکھر جانے کی عادت
اک حشر اٹھاتے ہوئے آئیں گے ترے پاس
چپ چاپ نہیں ہم کو گزر جانے کی عادت
سو قسم کے جھگڑوں سے بچا لیتی ہے مجھ کو
ہر بات سے یہ صاف مکر جانے کی عادت
غمگین اگر ہوں تو سمٹ جاتے ہیں خود میں
لمحات خوشی ہوں تو بکھر جانے کی عادت
دنیا میں کبھی سر کو اٹھا کر نہیں چلتے
جن کو بھی ہے آفات سے ڈر جانے کی عادت
خالدؔ ہے یہ ٹھہراؤ قیامت کی نشانی
ہر ایک قدم چھوڑ ٹھہر جانے کی عادت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.