اللہ رے یہ رنگ یہ جلوہ شباب کا
اللہ رے یہ رنگ یہ جلوہ شباب کا
جیسے کھنچا ہو آنکھ میں نقشہ شراب کا
پردہ میں کائنات کے موجود ہر جگہ
اس پر یہ اہتمام یہ عالم حجاب کا
للچا کے فرط شوق میں آنسو نکل پڑے
واعظ نے ہنس کے نام لیا جب شراب کا
تاب نظارۂ رخ انور نہیں اسے
سورج کی سمت رخ ہے گل آفتاب کا
بڑھتی رہی نگاہ بہکتے رہے قدم
گزرا ہے اس طرح بھی زمانہ شباب کا
ہر اشک واقعات حسیں کی ہے یادگار
عالم نہ پوچھئے مری چشم پر آب کا
اے عیشؔ جب سے بادۂ لا تقنطو ملا
باقی رہا نہ ڈر ہمیں روز حساب کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.