اماں نہ پائی غم و فکر سے کبھی میں نے
اماں نہ پائی غم و فکر سے کبھی میں نے
اسی گھٹن میں گزاری ہے زندگی میں نے
کسی کے نقش قدم پہ جھکا کے سر اپنا
بلند کر لیا معیار بندگی میں نے
غم حیات نے بخشا شعور جینے کا
اسی اندھیرے سے پائی ہے روشنی میں نے
تو ایک کرب کا دریا ہے اور کچھ بھی نہیں
تجھے قریب سے دیکھا ہے زندگی میں نے
طفیل رحمت عالم معاف کر مجھ کو
مرے کریم خطا کی ہے واقعی میں نے
کسی حسیں کی امانت سمجھ کے اے نیرؔ
گلے لگایا ہے غم کو خوشی خوشی میں. نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.