امیر سے ہے تعلق نہ یہ غریب سے ہے
امیر سے ہے تعلق نہ یہ غریب سے ہے
سکون قلب میسر مگر نصیب سے ہے
ہمارے ساتھ یہی رابطہ خلوص سے تھا
ہمارے دوست کا جو آج کل رقیب سے ہے
یہ عمر بھر کے رقیبوں سے بد ظنی میری
مشاہدے کی بنا پر ہے جو قریب سے ہے
یہ زندگی تو ہو معلوم الف لیلیٰ کا
اک اقتباس کسی قصۂ عجیب سے ہے
ستم زمانے کا فی الوقت زیر بحث نہیں
ہمارا روئے سخن شوکتؔ اک حبیب سے ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.