ان گنت صدیوں پہ پھیلی ہوئی تیری دنیا (ردیف .. ن)
ان گنت صدیوں پہ پھیلی ہوئی تیری دنیا
اور میں تجھ سے بس اک لمحہ طلب کرتا ہوں
تو ذرا میرے مطابق تو بنا دے مجھ کو
دیکھنا کیسے میں تیرا کہا سب کرتا ہوں
خود بہ خود ہوتی چلی جاتی ہے یہ عمر بسر
کس طرح کس لیے کیوں تبصرہ کب کرتا ہوں
نہ کسی نس میں تناؤ ہے نہ خوں کھولتا ہے
جیسا کہتے ہیں سبھی ویسا ہی اب کرتا ہوں
- کتاب : کتاب گمراہ کررہی ہے (Pg. 54)
- Author :شہرام سرمدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.