انداز بدلنے میں ابھی وقت لگے گا
انداز بدلنے میں ابھی وقت لگے گا
پتھر کو پگھلنے میں ابھی وقت لگے گا
بے وقت بھلا رات کہاں جائے گی آخر
سورج کو نکلنے میں ابھی وقت لگے گا
ہے شوق ٹہلنے کا تو خوابوں میں ہی ٹہلو
باغوں میں ٹہلنے میں ابھی وقت لگے گا
جاتے ہو نکل کر مرے کوچے سے تو جاؤ
اس دل سے نکلنے میں ابھی وقت لگے گا
فی الحال یہ کافی ہے کہ تم خود کو بدل لو
دنیا کو بدلنے میں ابھی وقت لگے گا
ہولے سے ترے دل میں جو یہ آگ لگی ہے
شعلوں کو مچلنے میں ابھی وقت لگے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.