انداز میرا دیکھ کے انداز مت لگا
انداز میرا دیکھ کے انداز مت لگا
پہلے قریب آ کے مجھے دیکھ پھر بتا
گر چاہتا ہے مل کے کبھی بات ہم کریں
اس کے لیے تو بیچ کی دیوار تو گرا
اک دوسرے کو مل گئے ہم اتفاق سے
پھر یہ ہوا کہ دونوں کا اک رنگ ہو گیا
وہ انتظار ہو یا بچھڑنے کا وقت ہو
آنکھوں کو آنسوؤں کے سوا اور کیا ملا
کمرے کی کھڑکیوں کو کھلا چھوڑ دیجیے
اک دن وہیں سے روشنی اور آئے گی ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.