اندیشۂ ارباب حرم ساتھ رہے گا
اندیشۂ ارباب حرم ساتھ رہے گا
جنت بھی ملے گی تو یہ غم ساتھ رہے گا
پیاسے ہی گزر جائیں گے ہم راہ طلب سے
عبرت کے لئے ساغر جم ساتھ رہے گا
منزل سے پلٹ آئے گی ایک ایک تجلی
ہاں شعلۂ رخسار صنم ساتھ رہے گا
تو اور نہ آئے در زندان وفا تک
مر کر بھی یہ غم تیری قسم ساتھ رہے گا
افلاک سے پلکوں پہ اتر آئیں گے تارے
کھل کر بھی شب غم کا بھرم ساتھ رہے گا
مے خانہ بہت دور نہیں دیدۂ نم سے
آ گردش دوراں کوئی دم ساتھ رہے گا
راہوں میں قتیلؔ آئیں گے سو آئنہ خانے
لیکن مرا گل پوش قلم ساتھ رہے گا
- کتاب : Kalam Qateel Shifai (Pg. 247)
- Author : Qateel Shifai
- مطبع : Farid Book Depot Pvt. Ltd (2011)
- اشاعت : 2011
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.