اندھے نہ ہوں تو ظلم کا منظر نہ دیکھیے
اندھے نہ ہوں تو ظلم کا منظر نہ دیکھیے
اس دیکھنے سے لاکھ ہے بہتر نہ دیکھیے
کیا جانے اس میں کتنی ہوں چنگاریاں دبی
خوابوں کے جسم کو کبھی چھو کر نہ دیکھیے
گنتی نہ کیجیے کبھی لاشوں کی جنگ میں
خاطر وطن کی کتنے کٹے سر نہ دیکھیے
رشتے سبھی جو چھوڑ کے اک بار چل دئے
پھر کون تکتا رہ گیا مڑ کر نہ دیکھیے
ہے شرط صرف حوصلہ اونچی اڑان کو
کتنے قوی عقاب کے ہیں پر نہ دیکھیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.