اندھیرا دور کرنے کا طریقہ سوچنا ہوگا
اندھیرا دور کرنے کا طریقہ سوچنا ہوگا
اجالے کے لیے کوئی دریچہ کھولنا ہوگا
ہم اکثر حادثے کے بعد ہی سرگرم ہوتے ہیں
ہمیں اب حادثہ ہونے سے پہلے روکنا ہوگا
اسے پرواہ ہے آئین کی یا ہے حکومت کی
ہماری عدلیہ کو بیٹھ کر یہ سوچنا ہوگا
نہیں آئے گا کوئی دوسرا ہم کو بچانے اب
ہمارے مسئلوں پر ہم کو خود ہی بولنا ہوگا
ہماری زندگی کا راستا بھی گول ہے شاید
جہاں سے آئے تھے واپس وہیں پر لوٹنا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.