اندھیرا گاؤں میں پھیلا کے سورج
اندھیرا گاؤں میں پھیلا کے سورج
کہیں پر سو گیا ہے جا کے سورج
اگر میرے چراغوں کو بجھایا
تمہیں دینا پڑے گا لا کے سورج
پتا ہے وہ اندھیرا بیچتا ہے
ہتھیلی پر تمہیں دکھلا کے سورج
بنا کر روشنی اترانے والو
بتاؤ رات میں تم لا کے سورج
اندھیرا کچھ ہی دوری پر کھڑا ہے
بہت خوش ہو رہے ہو پا کے سورج
بلندی پر کھڑے لوگوں سے پوچھو
گیا ہے کیا تمہیں سمجھا کے سورج
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.