اندھیری رات کا چہرہ اجالتا کب تک
اندھیری رات کا چہرہ اجالتا کب تک
قدم قدم پہ قیامت کھنگالتا کب تک
اسے بھی بھوک لگی تھی میں خود بھی پیاسا تھا
وہ میری بات کو باتوں میں ٹالتا کب تک
اسے تو پی گئیں چنگاریاں ہی جذبوں کی
فضا میں کانچ کے ٹکڑے اچھالتا کب تک
جو لمحہ لمحہ دھنسا جا رہا تھا دلدل میں
غموں کے بوجھ وہ آخر سنبھالتا کب تک
لہولہان تھا حالات کا بدن صابرؔ
اصول اپنا اہنسا سنبھالتا کب تک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.