اندھیری شب دیا جگنو قمر نئیں
اندھیری شب دیا جگنو قمر نئیں
سفر میں اب کوئی بھی ہم سفر نئیں
ہم ایسے بند کمروں کے مکیں ہیں
جہاں تازہ ہواؤں کا گزر نئیں
خوشامد چاپلوسی جھوٹ غیبت
ہمارے پاس تو کوئی ہنر نئیں
جو غربت کے اندھیروں میں پلے ہیں
نئی تہذیب کا ان پر اثر نئیں
عجب موسم ملا ہے زندگی کو
نئی رت ہے درختوں پر ثمر نئیں
سبب اپنی ہزیمت کے کئی تھے
بس اک تنہا بہادر شہ ظفر نئیں
یہ کس جانب سفر تم کر رہے ہو
اب آنکھوں میں امیدوں کا نگر نئیں
گزرنے کا ادھر سے لطف ہی کیا
جدھر موجیں تلاطم اور بھنور نئیں
اس آنے والے کل کا کیا بھروسہ
جن اگلے چند لمحوں کی خبر نئیں
کوئی اک رات ہی میں ختم کر لے
میں قصہ اس قدر بھی مختصر نئیں
جسے رخسارؔ اب میں سہہ رہا ہوں
مسلسل اک اذیت ہے سفر نئیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.