اندھیری شب ہوا ہے اور میں ہوں
اندھیری شب ہوا ہے اور میں ہوں
مرا بجھتا دیا ہے اور میں ہوں
تمہیں اک آئنہ ہے اور تم ہو
مجھے سب آئنہ ہے اور میں ہوں
وہی میری جرائم میں اسیری
وہی میری سزا ہے اور میں ہوں
تلاش ذات نے بھٹکا دیا ہے
اب اک ذہنی خلا ہے اور میں ہوں
کسی اندھے کنویں میں ہوں میں خالدؔ
بس اک میری صدا ہے اور میں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.