اندھیروں کو مٹانے کا ارادہ ہم بھی رکھتے ہیں
اندھیروں کو مٹانے کا ارادہ ہم بھی رکھتے ہیں
کہ ہم جگنو ہیں تھوڑا سا اجالا ہم بھی رکھتے ہیں
اگر موقع ملا ہم کو زمانہ کو دکھا دیں گے
ہوا کا رخ بدلنے کا کلیجہ ہم بھی رکھتے ہیں
شب غم کی سحر جانے میسر کب ہمیں ہوگی
کسی کے دل میں بسنے کی تمنا ہم بھی رکھتے ہیں
ہماری شاعری میں پاؤ گے تم میرؔ سی لذت
روایت کو نبھانے کا سلیقہ ہم بھی رکھتے ہیں
ہمارے پاس بھی ہے اک نئے فیچر کا موبائل
اجےؔ دیکھو تو مٹھی میں زمانہ ہم بھی رکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.