انجان بستیوں کا پتا پوچھتا ہوں میں
انجان بستیوں کا پتا پوچھتا ہوں میں
یہ کس کی جستجو ہے کسے ڈھونڈھتا ہوں میں
جب میرے دل سے دور مرا ہم نفس نہیں
سارے جہاں کی خاک عبث چھانتا ہوں میں
کیا جبر تھا کہ سب کی زباں گنگ ہو گئی
کیا جرم تھا کہ جس کی سزا چاہتا ہوں میں
پہلے تو میں بھی ہنس کے اسے ٹالتا رہا
اب دل جو کہہ رہا ہے وہی مانتا ہوں میں
یہ فاصلہ تو صرف نظر کا فریب ہے
ہم کس قدر قریب ہیں یہ جانتا ہوں میں
منزل تو صرف نام ہے پہچان کے لئے
جس کی تمہیں تلاش ہے وہ راستہ ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.