اپنا انجام سفر یاد آیا
اپنا انجام سفر یاد آیا
جیسے اک شہر بدر یاد آیا
حسرت دل کا ثمر یاد آیا
کوئی دزدیدہ نظر یاد آیا
آج تصویر جو اپنی دیکھی
ایک گم گشتہ سفر یاد آیا
بات یہ اور ہے جائیں نہ ادھر
ویسے جانا تھا کدھر یاد آیا
جو مرا آج بنا ہے غم خوار
خوں ہوا اس سے جگر یاد آیا
مانا ہم اس کو بھلا دیں بھی زبیرؔ
اور وہ بھولے سے اگر یاد آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.