اپنا اپنا حوصلہ تھا فاصلے طے کر گیا
اپنا اپنا حوصلہ تھا فاصلے طے کر گیا
وہ جو کل تک جی رہا تھا ہنستے ہنستے مر گیا
رو رہا تھا آئنہ بے چہرگی کو دیکھ کر
میں بھی اپنے آپ سے کل شب یقیناً ڈر گیا
رات بھر کرتا رہا سیوا کنوارے جسم کی
صبح کی پہلی کرن کے ساتھ وہ مندر گیا
میری سانسوں میں رہا سجدہ نما روشن کوئی
میں جب اپنے آپ کو لے کر مکمل گھر گیا
ہر طرف پھیلی ہوئی تھی تیرگی ساجد حمیدؔ
کون چہرا تھا جو آنکھوں میں ستارے بھر گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.