اپنا دل تیرا مال تھا کیا تھا
اپنا دل تیرا مال تھا کیا تھا
جینا تجھ بن محال تھا کیا تھا
حوصلہ دل کی آرزوؤں کا
اوج تھا یا زوال تھا کیا تھا
اعتبار وجود تا دم مرگ
خواب تھا یا خیال تھا کیا تھا
دور نار و جناں کو سمجھے تھے
وہ تو اپنا مآل تھا کیا تھا
بے خودی حاصل خودی نکلی
کون جانے وصال تھا کیا تھا
پاس ناموس عشق کر شبیرؔ
کس سے تیرا سوال تھا کیا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.