اپنا ہی چوٹ دے کے کوئی جب چلا گیا
اپنا ہی چوٹ دے کے کوئی جب چلا گیا
الزام میرے زخم کا مجھ پر ہی آ گیا
پھر دوسری کتاب میں میرا نہ دل لگا
یعنی تمہارے بعد بھی تم کو پڑھا گیا
جینے کی میرے وجہ کوئی بھی نہیں رہی
تو آخری امید تھا تو بھی چلا گیا
تنگ آ کے زندگی سے میں مرنے پہ تھا بضد
اتنے میں ایک ہاتھ مرے سر پہ آ گیا
اک عمر تیری جستجو میں مبتلا رہا
اک عمر تیری یاد میں تنہا رہا گیا
کچھ دیر مجھ کو غور سے سب دیکھتے رہے
کچھ دیر بعد زور سے مجھ کو سنا گیا
دو چار دن ہی آنکھ میں آنسو میں رکھ سکا
دو چار دن میں حادثہ دل میں سما گیا
جو درد کہہ سکا نہ کسی غم گسار سے
صد شکر ہے کہ وہ مری غزلوں میں آ گیا
سوہلؔ وہ ایک شخص جو سنتا تھا حال دل
ناساز ہم کو جان کے چھٹکارا پا گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.