اپنا جو بنا لے وہ نظر ڈھونڈ رہے ہیں
اپنا جو بنا لے وہ نظر ڈھونڈ رہے ہیں
ہم اپنی دعاؤں میں اثر ڈھونڈ رہے ہیں
یہ کون سی دنیا ہے جہاں لوگ یہ سارے
رہنے کو تری بستی میں گھر ڈھونڈ رہے ہیں
تاکہ ہمیں مل جائے کوئی اچھی سی صورت
بس اس لئے ہم اس کا نگر ڈھونڈ رہے ہیں
وہ شخص جو دنیا میں میاں سب سے الگ ہو
دیکھا تو نہیں ہے اسے پر ڈھونڈ رہے ہیں
ہنستے ہوئے چہروں سے ہمیں ہوتی ہے وحشت
ہم لوگ اداسی کے شجر ڈھونڈ رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.