اپنا رکھتا خیال ہے کوئی
تیرے جیسا نڈھال ہے کوئی
تیرا دعویٰ ہے سچ تو زندہ ہے
اس کی زندہ مثال ہے کوئی
خود ہی کرتی ہے موت سے سودا
زندگی سا دلال ہے کوئی
آپ آئے ہیں میرے حجرے پر
راز کچھ ہے کہ چال ہے کوئی
اوڑھ لیتا ہے چاہے جس کی جب
تیری اپنی بھی کھال ہے کوئی
کامیابی ملی ہے تجھ کو جو
اس میں تیرا کمال ہے کوئی
پوچھ لیتا کبھی نظرؔ سے بھی
اس کا اپنا سوال ہے کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.