اپنے افکار کو جذبات میں ڈھالو تو سہی
اپنے افکار کو جذبات میں ڈھالو تو سہی
راہ منزل کے لیے کوئی نکالو تو سہی
توڑ دو بڑھ کے ہر اک لب پہ لگی مہر سکوت
نغمۂ سوز کو پھر ساز میں ڈھالو تو سہی
صبح امید بھی ہو شام تمنا بھی رہے
ایسا موسم کوئی آنکھوں میں بسا لو تو سہی
بن پئے ہوش میں رہنا تو بہت ہے آساں
پی کے اب لغزش پا اپنی سنبھالو تو سہی
جس کی تعبیر محبت کے سوا کچھ بھی نہ ہو
خواب ایسا کوئی آنکھوں میں بسا لو تو سہی
در نایاب تمہیں اب بھی میسر ہوں گے
بحر ذخار کی تہہ کو بھی کھنگالو تو سہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.