Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اپنے اندھے ہونے پہ چلائے گا

حمیرا رحمان

اپنے اندھے ہونے پہ چلائے گا

حمیرا رحمان

MORE BYحمیرا رحمان

    اپنے اندھے ہونے پہ چلائے گا

    سورج جب بھی شام سے ملنے آئے گا

    میری نظریں جو کچھ کہنے اٹھیں گی

    وہ سننے سے پہلے ہی مر جائے گا

    بانجھ آنکھوں کی رت کا پاؤں بھاری ہے

    اب یہ موسم ساون کا کہلائے گا

    اتنی روز سے مٹھی بند کروں گی میں

    خون بہے گا ریکھائیں بن جائے گا

    میری چھت پر روز پتنگیں الجھیں گی

    روز وہ لینے میرے گھر پر آئے گا

    ایک اک پور میں اتری ہے چاہت کی تھکن

    آنے والا لمحہ وحشت لائے گا

    جسم کے اندر دھڑکن کا ہوگا نیلام

    اور وہ پہلی بولی دینے آئے گا

    عکس جسے تم بھی سمجھو میں بھی جانوں

    پھیل گیا تو چہروں کو سہمائے گا

    میں تو حمیراؔ جیسی بھی ہوں اس کی ہوں

    دیکھیں اب کے وہ کس روپ میں آئے گا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے