اپنے بچوں سے پال پال کے دکھ
ہم نے رکھے ترے سنبھال کے دکھ
ایک دن کی خوراک ہے میری
آپ کے ہیں جو پورے سال کے دکھ
میری خوشیاں بھی روندتے ہیں سبھی
اس کے رکھتے ہیں سب سنبھال کے دکھ
میں نے محنت سے سب کمائے ہیں
میرے دکھ ہیں سبھی حلال کے دکھ
ان کو درکار ہے سماعت بھی
دل سے دیکھے کبھی نکال کے دکھ
آپ کے دکھ تو عام ہی دکھ ہیں
میرے دکھ ہیں سبھی کمال کے دکھ
آپ انگلش میں بات کرتے ہیں
آپ کیا جانیں میم دال کے دکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.