اپنے بندوں کو وہ دیتا ہے طلب سے زیادہ
اپنے بندوں کو وہ دیتا ہے طلب سے زیادہ
کس کے احسان ہیں انسان پہ رب سے زیادہ
مجھ کو وہ چاند میسر نہیں آیا جب تک
میرے اندر کی تھی تاریکیاں شب سے زیادہ
وہ کوئی اور ہیں جو دیکھتے ہیں نام و نسب
میرے نزدیک ہے انسان نسب سے زیادہ
پہلے سے زیادہ ترا پیار ہے میرے دل میں
آگے میں عشق کروں گی تجھے اب سے زیادہ
اس نے الکاؔ نہیں رکھا ہے کہیں میرا شمار
میں نے چاہا تھا جسے دنیا میں سب سے زیادہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.