اپنے دل پر ہی نہیں ہے مجھے قابو بولو
اپنے دل پر ہی نہیں ہے مجھے قابو بولو
تم نے کر تو نہیں رکھا کوئی جادو بولو
جتنی پیاری تری آنکھیں ہیں ترا لہجہ ہے
صرف اتنا ہی کہوں گا تجھے اردو بولو
دل جگر جس سے ہو گھائل یہ وہی آلہ ہے
اپنی نظروں کو نظر تم نہیں چاقو بولو
اب وہ تہذیب و تمدن کہیں مدفون ہوئی
اس سلیقے سے مری جان نہ اردو بولو
اپنے دامن میں سمو لیتے ہو جس کو عارفؔ
وہ لہو ہوتا ہے دل کا مگر آنسو بولو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.