اپنے دل سے کوئی سوال نہ کر
اپنے دل سے کوئی سوال نہ کر
زندگی اس قدر محال نہ کر
جو بھی آتا ہے بول لیتا ہوں
میری باتوں کا کچھ خیال نہ کر
کچھ تو کانٹوں کی داستان بھی سن
صرف پھولوں کی دیکھ بھال نہ کر
آدمی ہے تو آدمی ہی بن
دیوتا بننے کا کمال نہ کر
تو اصولوں کے ان فسادوں میں
زندگی اپنی پائمال نہ کر
تو بھی خاموش رہ کبھی ساقیؔ
ہر جگہ کوئی قیل و قال نہ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.