اپنے گلے لگا لے مجھے یار کی طرح
اپنے گلے لگا لے مجھے یار کی طرح
کب تک پڑا رہوں گا یوں بیمار کی طرح
الزام جس کے حصہ کے بیٹھا ہوں سر لیے
وہ دیکھتا ہے مجھ کو گنہ گار کی طرح
آنکھوں سے گفتگو کی تمنا تو ہے مگر
نظریں ہیں ہو بہ ہو تری تلوار کی طرح
اک روح کی طلب مجھے لائی تھی موت تک
اک جسم نے بچا لیا ہر بار کی طرح
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.