اپنے غم خود ہی سنبھالو اب نہیں آؤں گا میں
اپنے غم خود ہی سنبھالو اب نہیں آؤں گا میں
زخم سینے کے چھپا لو اب نہیں آؤں گا میں
کیوں بلاتی ہو ہمیں کہتا ہوں تم کو بار بار
جاؤ اک بستی بسا لو اب نہیں آؤں گا میں
پھول سے اور روشنی سے گھر کو روشن کر کے تم
چاہے گھر جنت بنا لو اب نہیں آؤں گا میں
آخری موقعے پہ ہم نے خود ہی اس سے کہہ دیا
تم کسی سے دل لگا لو اب نہیں آؤں گا میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.