اپنے گھر اس نے بات کی تھی مری
اپنے گھر اس نے بات کی تھی مری
اور پھر شامت آ گئی تھی مری
چاند اک بام پر اتر گیا تھا
اور وہ رات آخری تھی مری
کیا کروں اس کے ہاتھ کٹ گئے تھے
جس کے ہاتھوں میں زندگی تھی مری
پاؤں چادر سے باہر آ رہے تھے
خواہش اوقات سے بڑی تھی مری
ہاتھ وہ کل کسی کے ہاتھ میں تھا
اور اس ہاتھ میں گھڑی تھی مری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.