اپنے گمان ترک محبت کو کیا ہوا
اپنے گمان ترک محبت کو کیا ہوا
پھر سامنے ہے ایک بدن سوچتا ہوا
یہ پیرہن یہ زلف یہ نظروں کی احتیاط
ہم خوش نصیب ہیں کہ ترا سامنا ہوا
ہم پر تو خیر ایک قیامت گزر گئی
تیرے مزاج سے بھی جہاں آشنا ہوا
کاکل بدوش آج وہ سرگرم بحث ہیں
دل کی موافقت میں کوئی فیصلہ ہوا
ناپختگیٔ عشق کے غم بھی گزر گئے
اس با وفا پہ آج یقین وفا ہوا
پھر قتل گہہ میں زینت دار و رسن ہوئی
پھر شرح آرزو کا کہیں حوصلہ ہوا
سیفیؔ ہمیں عزیز تھا کچھ اتنا رازداں
وہ شوخ خوش دماغ بھی ہم سے خفا ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.