اپنے حلقے میں کبھی رکھے نہیں ہشیار لوگ
اپنے حلقے میں کبھی رکھے نہیں ہشیار لوگ
ہم دوانے ہیں دوانے ہیں ہمارے یار لوگ
تب کھلیں گے ان پہ تیری سادگی کے سارے رنگ
میری نظروں سے کریں گے جب ترا دیدار لوگ
جو محبت سے کبھی رہنے نہیں دیں گے ہمیں
اس طرف دو تین ہیں اور اس طرف دو چار لوگ
کچھ نہ کرنا ہو تو ان سے مشورہ کرنا ضرور
کام آئیں گے تمہارے بس یہی بے کار لوگ
اب بنانے لگ گئے ہیں یہ انا کو مسئلہ
اک ذرا سی ٹھیس پہونچی ہو گئے خود دار لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.