اپنے ہی آپ میں رستہ ہوں میں
اپنے ہی آپ میں رستہ ہوں میں
اور پھر گم ہوا جاتا ہوں میں
کتنے دریاؤں کی میں جائے پناہ
لوگ کہتے ہیں کہ صحرا ہوں میں
تیرا دکھ ہے جو مجھے بھرتا ہے
اپنے ہر سکھ میں ادھورا ہوں میں
فاختہ شور مچاتی ہے کیا
جا چلی جا ابھی رویا ہوں میں
دشت میں جانے سے گھبراتا ہے دل
شہر میں خاک اڑاتا ہوں میں
وہ جو اول ہے مرا ثانیؔ ہے
کون یہ کہتا ہے یکتا ہوں میں
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 53)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.