اپنے ہی کسی غم کا مداوا نہیں ہوتا
اپنے ہی کسی غم کا مداوا نہیں ہوتا
ورنہ تری دنیا میں تو کیا کیا نہیں ہوتا
اس شہر میں چہروں کی کمی کوئی نہیں ہے
لیکن کوئی چہرہ یہاں اپنا نہیں ہوتا
تم غم میں اسے دیکھ کے حیران سے کیوں ہو
اس شخص کا خوشیوں سے گزارا نہیں ہوتا
معلوم ذرا کر لو تم اس شخص کی چاہت
ہر رنگ سبھی کے لیے اچھا نہیں ہوتا
جب خواب تراشو گے تو یہ بات کھلے گی
ہر خواب ہر اک آنکھ کا سچا نہیں ہوتا
مدت سے ترے ساتھ ہوں میں ایک سفر میں
پھر بھی تری باتوں پہ بھروسہ نہیں ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.