اپنے حصے کی زمیں سر پہ اٹھائے ہوئے لوگ
اپنے حصے کی زمیں سر پہ اٹھائے ہوئے لوگ
کتنے مضبوط ہیں مٹی کے بنائے ہوئے لوگ
میں چلا جاؤں گا بس اتنا بتا دے مجھ کو
کیسے جیتے ہیں ترے در سے اٹھائے ہوئے لوگ
راستے بھر مری ہم سفری کا دم بھرتے رہے
اپنی منزل پہ پہنچتے ہی پرائے ہوئے لوگ
تم مجھے نیند میں تعبیر بتایا نہ کرو
روٹھ جاتے ہیں مرے خواب میں آئے ہوئے لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.